جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

رحیم شاہ کا کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف

06 جولائی, 2019 14:14

لاہور: رحیم شاہ کی جانب سے کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف ہوا ہے، پیسے نہ ہونے کے باعث گلوکار اپنے پہلے گیت کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کے لیے گردہ بیچنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار رحیم شاہ نے اپنے کیرئیر کے پہلے گیت ”پہلے تو کبھی کبھی غم تھا“ کے لئے گردہ بیچنے کا انکشاف کیا ہے۔

ہفتہ کو ایک انٹرویو میں گلوکار رحیم شاہ نے بتایا کہ ان کی گلوکاری کی وجہ غربت ہے اور پہلے گانے ”پہلے تو کبھی کبھی غم تھا“ کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کے لئے انہوں نے اپنا گردہ بیچا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا گانا ‘‘ماں’’ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ جب بھی گاتے ہیں تو وہ رو پڑتے ہیں، کیونکہ ان کی ماں ان کے لئے جنت سے بھی بڑھ کر ہیں۔

ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ ان کے مشکل وقت نے ان کو مزید مضبوط اور سکھایا ہے کہ اگر انسان ہمت نہ ہارے تو وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top