مقبول خبریں
کوئٹہ : ہزار گنجی میں آپریشن، پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ : ہزار گنجی میں کارروائی کے دوران پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سیکورٹی اداروں کے ہمراہ کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹٰی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ دہشتگردوں کی شناخت کیلئے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔