جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئٹہ : سی ٹی ڈی کا مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی

28 نومبر, 2022 12:39

کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سریاب روڈ کے برما ہوٹل میں ایک کارروائی کی۔

دوران کارروائی دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی پنڈی اسلام آباد میں کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد گرفتار

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ان کی گاڑی سے 80 دستی بم، ایم ایم کے دو پستول اور راؤنڈز برآمد کرلئے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top