جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی ارکان کا استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

05 جون, 2022 20:16

اسلام آباد: پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ کے باعث فوری لانگ مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ مہنگائی مارچ کا فیصلہ15 جون کے بعد ہوگا، انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر بنی گالہ پہنچ گئے

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top