جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کی بارشوں کی صورتحال پر وفاقی و صوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

01 مئی, 2023 14:34

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں کی صورتحال پر وفاقی و صوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو کڑی نگرانی اور شہریوں کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی ادارے صوبائی حکومتوں اور محکموں کے اشتراک عمل سے کام کریں، جہاں جس چیز کی ضرورت ہو، عوام کے تحفظ اور مدد کیلئے فراہم کی جائے، جہاں ضرورت ہے وہاں عوام کو فوری محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 28 اپریل سے 7 مئی تک بارش کا امکان

انہوں نے این ایچ اے ودیگر متعلقہ اداروں کو بین الصوبائی قومی شاہراہوں کی مانیٹرنگ اور کوئٹہ کراچی شاہراہ اور کوئٹہ سبی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مختلف شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو خبردار رکھا جائے، عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، عوام موسمی شدت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عوام حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top