جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈر بن کر ابھریں گے : شیخ رشید

06 نومبر, 2020 12:29

حسن ابدال : شیخ رشید نے کہا ہے کہ مخالف جلتے ہیں کہ عمران خان ملک کو آگے لے کر جارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈر بن کر ابھریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ایک روپے کی چیز بھی امپورٹ نہیں کی۔ یہ ریلوے اسٹیشن 127 سال پرانا ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر مہمان خانے بھی بنائے ہیں۔ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی اب گریڈیشن میں مقامی وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ریاست سے لڑائی کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں : شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن منصوبہ بھی اس مہینے مکمل ہوجائے گا۔ مین لائن ون منصوبہ ریلوے کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔ کورونا کی وجہ سے 5 ماہ ریلوے آپریشن بند رہا۔ عمران خان نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی، کوئی ٹی ٹی نہیں لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالف جلتے ہیں کہ عمران خان ملک کو آگے لے کر جارہے ہیں۔ وزیراعظم صاحب! بعض لوگوں کو آپ کے لاہور جانے پر بھی تکلیف ہوتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈر بن کر ابھریں گے۔ عمران خان ہر چور اور ڈاکو کے خلاف لڑرہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top