جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم عمران خان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت

05 اگست, 2021 18:43

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو متحد ہونا چاہیئے، کشمیر اور فلسطین کا معاملہ تاریخ کی سب سے بڑی نا انصافی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش اظہار کیا، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم اجاگر کرنے میں انسانی حقوق کمیشن کا کردار قابل تعریف ہے، مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو متحد ہونا چاہیئے، 5 اگست 2019 سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں تیزی آئی، کشمیری یو این قراردادوں کے تحت حق خود دارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کیساتھ وحشیانہ سلوک کیا، کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل، تشدد کرکے معذور کیا گیا، بڑی تعداد میں حریت پسند رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا، پیلٹ گن کے استعمال سے کشمیری نوجوان بینائی کھو بیٹھے ہیں، کشمیر اور فلسطین کا معاملہ تاریخ کی سب سے بڑی نا انصافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور اقوام عالم معاملے پر کردار ادا کریں، کشمیر کی تازہ صورتحال جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، او آئی سی مضبوط اور مؤثر آواز کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top