مقبول خبریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک کا ہوشربا اضافہ
اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب تک کا سب بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
10 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے اور 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 95 پیسے کا اضافہ ہوا، جس نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت کو 110 روپے 26 پیسے تک پہنچا دیا ہے۔