جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی پی اتحادوں سے نہیں گھبراتی، بلاول اگلے وزیراعظم ہونگے: نیئر حسین

05 دسمبر, 2023 20:58

اسلام آباد: نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم ہوں گے، پیپلزپارٹی اتحادوں سے نہیں گھبراتی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کا جی ٹی وی کے پروگرام "جی فار غریدہ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کا کردار اعلیٰ ہونا چاہیئے، پیپلزپارٹی قیادت نے لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی ہے، ایم کیو ایم کو الیکشن سے بھاگنے کا ایک بہانہ چاہیئے، ایم کیو ایم کو معلوم ہے ان کی کراچی میں کیا حیثیت ہے، شفاف الیکشن کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ سب کو ملنا چاہیئے۔

نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں تعیناتیاں پیپلز پارٹی نے نہیں کی ہیں، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گا، الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا پڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو بلاول بھٹو کی تنقید کا جواب دینے کی اجازت

ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم ہوں گے، پیپلزپارٹی اتحادوں سے نہیں گھبراتی، ہم ای سی پی سے آئینی ذمہ داری مکمل کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top