جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے: حماد اظہر

07 جولائی, 2021 19:49

اسلام آباد: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب و پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترسیل کی صلاحیت بھی بڑھی ہے۔

ملک میں بجلی کی پیداوار و ترسیل پر وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، بجلی کی طلب اور فراہمی 24 ہزار 284 میگاواٹ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے وفاق سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی طلب و پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترسیل کی صلاحیت بھی بڑھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو کہہ دیا بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے: شوکت ترین

ان کا کہنا تھا کہ ملک سے سب سے بڑے ڈیم تربیلا ڈیم سے سستی بجلی کی پیداوار پچیس فیصد ہے، تربیلا ڈیم سے بجلی کی کم پیداوار کے باوجود پیداوارکا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top