جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

محمد عامر کی واپسی کا امکان ، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس ؟

11 اپریل, 2022 12:22

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اگر مستعفی ہوتے ہیں تو محمد عامر کا اعلان متوقع ہے۔

یاد رہے رمیز راجا ماضی میں میچ فکسنگ کی وجہ سے محمد عامر کی شدید مخالفت کرتے رہے ہیں۔

ملک میں وزیر اعظم کی تبدیلی  کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا عہدے سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، انہوں نے قریبی دوستوں سے مشاورت بھی مکمل کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد رمیز راجا اپنے مستقبل کا اعلان کر سکتے ہیں، وہ سی ای او اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے ہمراہ آئی سی سی میٹنگز کے لیے دبئی میں موجود ہیں ۔

یہ پڑھیں : شکر ہےکچھ عرصے تک بابر اعظم کو بالنگ نہیں کروانی پڑے گی ،آسڑیلین کپتان ایرون فنچ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top