جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

’دل دل پاکستان‘ کے شاعر نثار ناسک انتقال کر گئے

03 جولائی, 2019 11:33

راولپنڈی: ’دل دل پاکستان‘ کے شاعر نثار ناسک بھی قومی بے حسی کا شکار ہوکر اس دنیا سے چل بسے ۔

مقبول ترین شاعر نثار ناسک چند برسوں سے شدید بیماری میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دن بے حسی اور غربت میں گزارے۔

1987 میں وائیٹل سائنس کی جانب سے تیار کیا گیا ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ کی شاعری شاعر نثار ناسک نے لکھی تھی جسے جنید جمشید نے اپنی خوبصورت آواز میں گا کر راتون رات بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ جبکہ ’دل دل پاکستان‘ کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے پاکستان کا دوسرا قومی ترانہ بھی کہا جاتا ہے۔

نثار ناسک کو اردو لٹریچر میں بہترین خدمات انجام دینے کے لیے پی ٹی وی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top