جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مریم نواز کا مسلم لیگ ن میں کردار محدود کرنے پر غور

04 اگست, 2021 14:56

لاہور : مسلم لیگ ن نے مریم نواز کا پارٹی میں کردار محدود کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں شکست نے مسلم لیگ ن کو اپنی پالیسی پر غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کو دوبارہ سے فعال کرنے کی کوششیں کی جارہیں ہیں۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نائب صدر مریم نواز کا پارٹی میں کردار محدود کرنے پر غور جاری ہے۔ پارٹی کے تمام معاملات ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی صحت کیلئے فکر مند ہیں، انہوں نے ہمیں دو تہائی اکثریت بھی دلوانی ہے: شہباز گل

شہباز شریف پارٹی کے قومی سطح کے فیصلے پارٹی قائد کی مشاورت سے کریں گے۔ حمزہ شہباز پنجاب کے پارٹی معاملات سمیت آئندہ ہونے والے تمام الیکشن میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کردار محدود ہوگا ،تاہم وہ مشاورتی عمل کا حصہ ہوں گی۔ پارٹی میں فیصلہ سازی کا حتمی اختیار پارٹی قائد کے پاس ہی ہوگا۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں حمزہ شہباز لیڈ کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top