مقبول خبریں
پیٹا بریڈ
اجزاء:
میدہ 1/2کلو
ایسٹ 1- 11/2 کھانے کاچمچ
بیکنگ پاؤڈر 2چائے کے چمچے
چینی 1چائے کاچمچ
انڈا 1عدد
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے نیم گرم پانی میں ایسٹ اور چینی ڈال کر مکس کریں کہ چینی اور ایسٹ اچھی طرح سے مکس ہوجائیں۔
پھر اسے خمیرہ ہونے کیلئے چھوڑ دیں، جب خمیرہ ہوجائے تو اسے میدے میں شامل کرلیں، پھر اس میں نمک‘ انڈا ‘ بیکنگ پائوڈر شامل کرلیں اور گوندھ لیں۔
ایک مکسنگ باؤل میں ڈالیں اور پلاسٹ سے ریپ کرکے3 – 4گھنٹوں کیلئے کسی گرم جگہ پر چھوڑ دیں۔
اب ڈو کو ہاتھ کی مدد سے فولڈ کریں، چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر موٹی روٹی کی طرح بیل لیں۔
اب اوون کی ٹرے کو آئل سے گر یسنگ کرلیں اور روٹی کو ٹرے پرسیٹ کرکے پہلے سے گرم اوون میں 200Cپر10منٹ کیلئے بیک کرلیں۔
اوون سے نکال لیں، پیٹا بریڈ تیار ہے۔
یہ پڑھیں:چکن کڑاہی