جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوات کے لئے 17 سال بعد پی آئی اے کی پروازیں بحال

26 مارچ, 2021 11:20

پشاور : سوات کے لئے قومی ائیر لائن کی پروازیں بحال ہوگئیں۔

17 سال کے طویل عرصے بعد سوات ائیر پورٹ کو پروازوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ائیر پورٹ پر رن وے کی بحالی اور آپریشنل اسٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر پیشگی انتظامات مکمل کرلیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : طیارے کی ضبطگی : پی آئی اے اور ملائشین کمپنی میں رقم کی ادائیگی پر معاملات طے

پی آئی اے کی پرواز PK 650 نے سیاحوں کو لیکر آج 11 بجے سوات ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید خود بھی مذکورہ فلائٹ میں سفر کیا۔ ائیر پورٹ پر مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لئے ہفتے میں دو دن پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے سوات کی فلائٹس کراچی اور لاہور سے آنے والی فلائٹس کے ساتھ کنکٹ ہونگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top