جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فلپائن کا بھارت سے 375 ملین ڈالر کا میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ تیار

15 جنوری, 2022 15:34

منیلا : فلپائن کی فوجی حکومت نے بھارت سے 375 ملین ڈالر کا میزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن کے وزیر دفاع نے سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر بتایا کہ بحریہ کی صلاحیتوں اور طاقت میں اضافے کے لیئے تقریباً 375 ملین ڈالر میں بھارت سے ساحل پر مبنی اینٹی شپ میزائل سسٹم حاصل کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔

بھارتی حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت، براہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ تین بیٹریاں، ٹرین آپریٹرز اور مینٹینرز سمیت لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں دو ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز کی منگنی کی تقریب وائرل

فلپنی حکومت کا 2017 میں یہ معاہدہ کرنا تھا، مگر بجٹ مختص نہ ہونے اور پھر کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔

نئے اینٹی شپ سسٹم کا مقصد غیر ملکی جہازوں کو ملک کے 200 ناٹیکل میل کے خصوصی اقتصادی زون پر تجاوزات سے روکنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top