جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پرویز الہٰی اوچھی حرکتوں پر آگئے، ان کا اچھا علاج ہے، لیکن ابھی وقت نہیں آیا : عظمٰی بخاری

14 جون, 2022 16:15

لاہور : عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ عوامی بجٹ کو پاس ہونا چاہیے، پرویز الہٰی کا اچھا علاج ہے، لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نہ بننے کا غم ہے۔ انہیں عقل اور تمیز نہیں آرہی ہے۔ بجٹ نے حمزہ شہباز اور ظہور الہٰی روڈ پر نہیں بٹنا ہے، یہ پنجاب کی عوام کا بجٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مخصوص نشستیں جلد بحال کی جائیں تاکہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ بن سکیں : اسد عمر

انہوں نے کہا کہ عوامی بجٹ کو پاس ہونا چاہیے۔  پرویز الہی اپنی بوٹی سیاست کیلئے اوچھی حرکتوں پر آگئے ہیں، ان کا اچھا علاج ہے، لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا ہے۔ ان کا علاج ضرور کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top