مقبول خبریں
عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گیں : حمزہ شہباز
لاہور : حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت ناکام ہے، عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گیں۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ہم نے دن رات محنت کر کے ڈینگی کو کنٹرول کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں مزید 107 افراد ڈینگی سے متاثر
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گیں۔ مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف نے نئے ٹیکسز لگانے کا کہا ہے۔ ادویات عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔