جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جشن آزادی، مزار قائد پر گارڈذ کی تبدیلی کی پروقار تقریب

14 اگست, 2018 10:59

یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر گارڈذ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالیں گے، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو یہ ڈیوٹی سنبھالتے ہیں۔

اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار محمد ہیں۔

اس اعزازی گارڈ میں دو دستے شامل ہیں، ایک دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل ہے۔

جبکہ دوسرا دستہ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس سے چنے گئے ہیں جو بہترین سیلرز پر مشتمل ہے۔

پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹننٹ کمانڈر نبیل سر انجام دے رہے ہیں۔

پریڈ کے دوران مہمان خصوصی گارڈ نے معائنہ بھی کیا اور گارڈ کی جانب سے قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا گیا۔

جس کے بعد مہمان خصوصی گارڈ تعیناتی کا حکم بھی دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top