جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

19 جون, 2024 15:30

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم اسی دوران امریکی خام تیل کے ذخائر میں حیران کُن اضافہ بھی ہوا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 17 سینٹ سستا ہوکر 85.16 ڈالر فی بیرل جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 22 سینٹ سستا ہوکر 81.35 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

روسی حکام اور یوکرین کے انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں روس کی ایک بڑی بندرگاہ پر آئل ٹرمینل میں آگ لگنے کے بعد دونوں بینچ مارکس میں گزشتہ سیشن میں ایک ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔

مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ "مکمل جنگ” کے قریب ہونے کا انتباہ دیا ہے جبکہ امریکا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان وسیع تر تنازع سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی جنگ نے اہم پروڈیوسروں سے خام تیل کی فراہمی میں خلل پڑنے کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔

ادھر مارکیٹ ذرائع نے منگل کو امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 14 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کے ذخائر میں 2.264 ملین بیرل کا اضافہ ہوا۔

رائٹرز کے سروے میں تجزیہ کاروں نے خام تیل کے اسٹاک میں 2.2 ملین بیرل کی کمی کی توقع کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top