جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

25 جولائی, 2022 15:37

سری نگر: قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میں تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس کے سب انسپکٹر نے سرکاری رائفل سے گولی مارکر خود کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کی آواز سن کر ساتھی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو سب انسپکٹر کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فورسز کے کیمپ میں دھماکہ، 2 افسر ہلاک

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت رام دیو سنگھ کے نام سے ہوئی، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں اور ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top