جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اب آپ ٹوئٹر سے پیسے بھی کما سکتے ہیں، جانیے کیسے؟

12 مئی, 2021 14:18

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر بھی اب آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے اور ہر شخص اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے ایک نیا فیچر ٹپ جار متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو اکاؤنٹ بائیو میں مختلف ڈیجیٹل پیمنٹ اکاؤنٹس کے اضافے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کی مدد سے ٹویٹر صارفین چند ڈالر اس فرد کو دے سکیں گے جس کا ٹویٹ ان کے دل میں جگہ بنالے گا۔

ٹویٹر کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس فیچر کا اعلان کیا گیا اور اس کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے چند نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی

فی الحال یہ فیچر ہر ایک کو دستیاب نہیں بلکہ کمپنی کا کہنا تھا کہ اسے ابھی محدود تعداد میں صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ صارفین کو اس فیچر کی دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔

جب کوئی صارف ٹپ جار کو ایکٹیویٹ کردے گا تو وہ اپنے اکاؤنٹ میں مختلف پیمنٹ پلیٹ فارمز جیسے کیش ایپ، پے پال وینمو اور دیگر سے منسلک کرسکے گا۔

ٹویٹر کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقم میں کوئی کٹوتی نہیں کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top