جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اب واٹس ایپ کوای میل کے ساتھ لاگ ان کرنا ہواممکن

24 نومبر, 2023 12:48

 

معروف میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نئے فیچر کے اضافے کا اعلان کر دیا ہے،جس میں ای میل کو آسانی سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ساتھ لنک کرنا ممکن ہو گا۔

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے صارفین نئے فیچر کا استعمال انتہائی آسانی کے ساتھ کر سکیں گے،واٹس ایپ صارفین نئی اپ ڈیٹ انسٹال کیے بغیر ہی نئے فیچر کا تجربہ کر سکیں گے،تاہم بیٹا انفو ویب سائٹ نے اس نئی اپ ڈیٹ کو ’کمپیٹیبل‘ قرار دیا ہے۔

نئے فیچر سے واٹس ایپ صارفین میسج کے ذریعے موصول ہونے والے 6 ہندسوں کے تصدیقی کوڈ کے بغیر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس میں لاگ ان کر سکیں گے، نیا فیچر بطور خاص ان صارفین کیلئے فائدے مند ہوگا، جنہیں نیٹ ورک سم یا دیگر مسائل کی وجہ سے تصدیقی کوڈ حاصل کرنے میں عارضی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

WhatsApp Unveils Email Link Feature for Enhanced Login

 

واضح رہے کہ کمپنی نے واٹس ایپ پر بذریعہ تصدیقی کوڈ لاگ ان کرنے کے روایتی طریقے کار کو ختم نہیں کیا ہے بلکہ صارفین کو اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کا ایک متبادل طریقہ کار فراہم کیا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس فیچر کو حاصل کرنے کے لیے اپنے پاس واٹس ایپ کو جلدی اپ ڈیٹ کر لیں۔

یہ پڑھیں : واٹس ایپ پر چینل بنانے کاطریقہ جانئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top