جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیو یارک حملہ کیس کے مبینہ ملزم طلحہ ہارون کی درخواست ضمانت پر وفاق کو نوٹس

22 اپریل, 2021 13:14

اسلام آباد : نیو یارک حملہ کیس کے مبینہ ملزم طلحہ ہارون کی درخواست ضمانت پر وفاق کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

سپریم کورٹ میں نیو یارک ٹائمز اسکوائر حملہ کیس کے مبینہ ملزم طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل صفائی طارق محمود نے کہا کہ میرا مؤکل 4 سال 9 ماہ سے جیل میں ہے۔ بری کیا گیا یا امریکہ کے حوالے کیا گیا تو قید کا عرصہ شمار نہیں ہوگا۔ امریکہ کے سفارت خانے کے لوگ طَلحہ ہارون کو کالز کرتے ہیں۔ حکومت طلحہ ہارون کی ماں کو فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ : ایف آئی اے کی بھرتی کئے گئے 60 انسپکٹرز سے متعلق عملدرآمد رپورٹ مسترد

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ بھارت نے ملزمان حوالگی کے معاہدے میں ترمیم کر لی مگر ہم نے نہیں کی۔

سپریم کورٹ نے طلحہ ہارون کی ضمانت کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت کی ملزم سے والدین کی ملاقات اور فون کال کرنے کی استدعا پر وفاقی حکومت کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا بھی منظور کر لی گئی۔

کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top