جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں، سب افواہیں ہیں: وزیر خزانہ

19 نومبر, 2022 17:00

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غیر ذمے دارانہ بیانات سے ملک کو نقصان ہوتا ہے، ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں، سب افواہیں ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کا سکوک بانڈ جاری کیا ہوا ہے، افواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ 2 ہفتے کے بعد پاکستان ادائیگی نہیں کر پائے گا، پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ہم ادائیگیاں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل خریدنے کے معاملات طے ہوچکے ہیں : اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ واضح کر رہا ہوں کہ بانڈز کی وقت پر ادائیگیاں ہوں گی، اس حوالے سے کسی کو بھی پریشانی نہیں ہونی چاہئے، افواہیں پھیلانا بند کریں، پاکستان سب کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ذمے دارانہ بیانات سے ملک کو نقصان ہوتا ہے، ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں، سب افواہیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top