جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین میں طیارہ حادثہ، ملبے سے کوئی زندہ نہ مل سکا

22 مارچ, 2022 14:29

بیجنگ : چین میں 18 گھنٹے کی محنت کے باوجود کوئی شخص زندہ نہ ملا۔

چین میں طیارہ گرنے کے بعد 18 گھنٹے جاری رہنے والی امدادی کارروائیاں ختم کردیں گئیں، کارکنوں کو طیارے کے ملبے سے کوئی زندہ نہ مل سکا، طیارے میں 132 افراد سوار تھے۔

بوئنگ 737-800 طیارہ تقریباً 29 ہزار فٹ کی بلندی پر جنوب مغربی صوبہ یونان کے کنمنگ سے گوانگزو کے صنعتی مرکز کی جانب اڑ رہا تھا، دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر یہ ایک تیزی سے نیچے کی جانب آیا۔ آگ اتنی بڑی تھی کہ ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، چین، جرمنی، فرانس میں قسم اومی کرون بی اے ٹو کا تیزی سے پھیلاؤ جاری

واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بوئنگ 737-800 کو بوئنگ میکس کے برعکس سب سے محفوظ کہا جاتا ہے، جسے چند سال قبل کئی حادثات کے بعد عالمی سطح پر گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

ایرو اسپیس فرم نے کہا ہے کہ ہمارے تکنیکی ماہرین چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی قیادت میں تحقیقات میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top