جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

25 نومبر, 2020 21:01

گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، تحریک انصاف سولہ جنرل اور چھ مخصوص نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے نام کا انتخاب بھی کرلیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 32 اراکین نے حلف اٹھایا، پیپلزپارٹی کے صدر امجد حسین دو نشستوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں سمیت پانچ نشستیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے خواتین کی ایک مخصوص نشست سمیت تین سیٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات، سرکاری نتائج کا اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کا انعقاد رواں ماہ 15 نومبر کو کیا گیا تھا جبکہ ایک نشست پر الیکشن 22 نومبر کو کرائے گئے تھے۔ ان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے بھاری تعداد میں کامیابیاں سمیٹیں۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام ارکان نے فتح اللہ خان کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔

جی بی ایل اے 2 گلگت سے منتخب فتح اللہ‎ خان صوبائی جنرل سیکریٹری ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کانوٹیفکیشن آئندہ ایک دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top