جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مزاکرات کا سلسلہ جاری

12 مئی, 2019 13:30

اسلام آباد: پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ جس میں مسودے پر مکمل اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مسودے پر مکمل اتفاق رائے کے لیے بات چیت آج بھی جاری رہے گی۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس آمدن میں 700 ارب روپے کا اضافہ اور ریوینو ‏‏ہدف 5300 ارب روپے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

 آئی ایم ایف کو پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر کئی اداروں کی نجکاری کی بھی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مختلف شعبوں ‏‏میں دی گئی سبسڈی ختم کرنے، بجلی اور گیس مہنگی کر کے صارفین سے 340 ارب روپے وصول کرنے بھی اتفاق ہو چکا ہے۔ تاہم شرح سود اور ڈالر کی قدر میں اضافے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے آئی ایم ایف معاہدے پر اتحادیوں اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ آج پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کااہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مشیر خزانہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج پر بریفنگ دیں گے اور بیل آؤٹ کو پارلیمنٹ میں لانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 مشیر خزانہ اور وزرا نے پیکیج پارلیمنٹ میں لانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف ڈیل پر پارلیمنٹ میں بحث سے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ مشیر خزانہ چاہتے ہیں کہ ڈیل جلد سے جلد فائنل ہوجائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top