مقبول خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط کیلئے مذاکرات ناکام
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط کے لیے مذاکرات ناکام ہوگئے۔
دو کڑی شرائط ماننے کے باوجود آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرض دینے سے انکار کردیا، آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر میں اصلاحات اور عوام پر مزید ٹیکس لگانے کا کہہ دیا۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کی طرف سے مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی اضافہ ہوگا: فواد چودھری
مذاکرات کی ناکامی کے بعد غیر یقینی صورتحال سے معاشی سرگرمیوں کو جھٹکا لگنے کا امکان بڑھ گیا۔
ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔