جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نواز شریف کی ثابت قدمی سے انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے: شہباز شریف

29 نومبر, 2023 18:19

لاہور: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے یہ دن دکھایا، اللہ تعالیٰ نے میرے قائد، بڑے بھائی، پارٹی اور خاندان کو سرخرو فرمایا، اپنے قائد نواز شریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ نواز شریف نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو ہر الزام سے بری کیا، الحمد للہ، کردار کشی سمیت اذیت کا ہرحربہ اختیار کیا گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے سچائی واضح کردی، مریم نواز کو مبارکباد د یتا ہوں جس نے بہادری سے حالات کے جبر کا مقابلہ کیا، پارٹی قائدین، کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہیں ہمیشہ اپنے قائد کی بے گناہی کا یقین تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کردیا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ثابت قدمی سے سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے، عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top