مقبول خبریں
نواز شریف کی پارٹی کو مولانا فضل الرحمان کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد: نواز شریف نے پارٹی کو مولانا فضل الرحمان کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اجلاس؛ مولانا فضل الرحمان نے جیل بھرو تحریک کی تجویز پیش کردی
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں نواز شریف نے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کردی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے خاتمے پر مولانا فضل الرحمان استعفے اسپیکر کو پیش کردیں۔ تمام جماعتوں کی جانب سے نواز شریف کی تجویز کی حمایت کی گئی۔