جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نیشنل بینک نے غیر ملکی آئل کمپنی ہیسکول کو اربوں کا قرض دے دیا، پیسہ ڈوبنے کا خطرہ

08 جولائی, 2021 08:44

کراچی : نیشنل بینک آف پاکستان نے خبردار کرنے کے باوجود غیر ملکی آئل کمپنی ہیسکول کو اربوں کا قرض دے دیا ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے آئل کمپنی ہیسکول کو کاروبار کیلئے رسک قرار دینے کے باوجود قرضے جاری کر دئیے، جبکہ بینک کے متعلقہ شعبے نے بھی کمپنی کو دئیے گئے قرضے ڈوب جانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 660 سی سی میں ایک لاکھ اور 1000 سی سی میں ڈیڑھ لاکھ تک قیمت کم ہو گی

ہیسکول نے نیشنل بینک سے 18 اور 7 نجی بینکوں سے ساڑھے 27 ارب روپے مبینہ قرض لیا۔ قرضوں میں سے صرف 4 ارب بینک کو واپس ہوئے، 18 ارب کوالیفائی ہو گئے۔ آئل کمپنی کو قرضے سابق صدر قومی بینک کے دور صدارت میں جاری کئے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف عثمانی کی تعیناتی غیر قانونی قرار دی، جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی وفاقی وزیرخزانہ سے سابق صدر کی تعیناتی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top