جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے الیکشن فنڈز بل مسترد کردیا

13 اپریل, 2023 15:15

اسلام آباد : قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے بیھجا گیا منی بل مسترد کر دیا۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ کے ہنگامی اجلاس ہوئے، جس میں کیلئے 21 ارب روپے جاری کرنے کیلئے منی بل پر غور کیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس قیصر احمد شیخ اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کی صدارت سلیم مانڈوی والا کی عدم موجودگی میں سینٹر دلاور خان نے کی، دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں نے بل کا جائزہ لیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین قیصر احمد شیخ نے کہا کہ کمیٹی نے یہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ یہ بل مسترد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا الیکشن کیس : صدر، گورنر، وفاقی حکومت سے 19 اپریل تک جواب طلب

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ مجھے صبح ساڑھے دس بجے نوٹس ملا، جس پر سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔

محسن عزیز نے کہا کہ پہلے یہ بتائیں کہ کبھی پہلے پارلیمنٹ میں ایسا منی بل آیا ہے؟ اگر آئی ایم ایف کی کوئی ایسی شرط ہے تو بتائیں؟ میں اس بل کی حمایت نہیں کر سکتا، جس پر سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ آپ اختلافی نوٹ لکھ دینا۔

واضح رہے کہ حکومت نے انتخابی اخراجات سے متعلق بل 10 اپریل کو ایوان میں پیش کیا تھا۔ دونوں ایوانوں بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top