جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی آنا چھوڑ دیا، پارلیمانی حکمت عملی میں ناکام

02 اگست, 2022 14:08

لاہور : حکومت کے جانے کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں دلچسپی لینا ہی چھوڑ دیا ہے، پارلیمانی حکمت عملی تیار کرنے میں ناکام ہوگئے۔

اپوزیشن کی صفوں میں مایوسی کے سائے بڑھنے لگے۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے ارکان نے پنجاب اسمبلی آنا ہی چھوڑ دیا۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کھلی چھٹی دے دی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دو روز قبل حکومت نے دو قراردادیں منظور کیں۔ اپوزیشن کا ایک رکن بھی ایوان میں موجود نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا مالی امداد کا اعلان

ذرائع کے کہنا ہے کہ آزاد ارکان ن لیگ کی مایوس کن کارکردگی سے آزاد ہونے کے لیے پر تولنے لگے ہیں، چار میں سے دو آزاد ارکان حکومت کی جانب دیکھنے لگے۔ ن لیگ حکومت سے نکلنے کے بعد گو مگو کا شکار ہوگئی ہے۔

لیگی ارکان اسمبلی اور کارکنان مایوس کن کارکردگی پر اعلی قیادت کی جانب دیکھنے لگے۔ مسلم لیگ ن کے اکثر متحرک ارکان پارٹی کی خاموش پالیسی سے ناراض ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے، صرف عطاء اللہ تارڑ، ملک احمد، خواجہ عمران نذیر اور سید توصیف شاہ ہی متحرک ہیں۔

167 ارکان پنجاب اسمبلی رکھنے والی ن لیگ پارلیمانی حکمت عملی تیار کرنے میں تاحال ناکام نظر آ رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top