جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہیٹی گینگ تشدد میں 471 سے زائد ہلاک اور معتدد زخمی یا لاپتہ ہیں : اقوام متحدہ

26 جولائی, 2022 11:14

پورٹ او پرنس : ہیٹی کے دارالحکومت میں حریف گروہوں کے درمیان اس ماہ شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 471 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہیٹی میں گزشتہ سال صدر جوونیل موئس کے قتل کے بعد سے شروع ہونے والی خانہ جنگی اب تک برقرار ہے۔ مسلح گروپوں میں فائرنگ کے واقعات نے شہریوں کے لیئے زندگی گزارنا مشکل بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیٹی میں گینگ وار کے باعث اشیائے خوردونوش کی قلت نے بحران پیدا کردیا : اقوام متحدہ

ہیٹی میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار الریکا رچرڈسن نے بتایا ہے کہ 8 سے 17 جولائی کے درمیان نئی تشدد کی لہر میں لڑکیوں سمیت لڑکوں کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اب تک 471 افراد مارے جاچکے ہیں، کئی زخمی یا لاپتہ بھی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً تین ہزار لوگ اپنا گھر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے، جن میں سیکڑوں بچے بھی شامل ہیں، 140 سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں انسانی ضروریات بہت زیادہ ہیں۔ غربت، بنیادی خدمات کی کمی، بشمول سیکورٹی، اور تشدد میں حالیہ اضافے کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top