جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لبنان سے اسرائیل پر میزائل حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا : فوج

25 اپریل, 2022 09:59

تل ابیب : اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے ان کی سرزمین پر میزائل فائر کیا گیا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیل کی جانب فلسطینیوں پر حملے کے باعث عرب ممالک کی عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، اب اس غصے نے دو ممالک کے درمیان کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملہ، 12 میزائل داغے گئے

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے فائر کیا گیا ایک میزائل پیر کے روز اسرائیل کے ایک کھلے علاقے سے ٹکرا گیا، جس کے بعد اسرائیلی توپ خانے نے اس علاقے کو نشانہ بنایا، جہاں سے حملہ کیا گیا تھا۔

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے سربراہ نے موجود صورتحال میں پرسکون اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top