جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میسی کو سعودی فٹبال کلب سے کھیلنے کیلئے 400 ملین یورو کی پیشکش

05 اپریل, 2023 12:18

فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹینا کے فاتح کپتان لیونل میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

زرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے الہلال فٹبال کلب نے لیونل میسی کو 400 ملین یورو سالانہ میں کھیلنے کی پیشکش کی۔

لیونل میسی کو سعودی کلب کی جانب سے پیشکش کا انکشاف فٹبال کے معروف اطالوی صحافی فبریزیو رومانو نے کیا،اطالوی صحافی کے مطابق لیونل میسی کو کلب کی جانب سے باضابطہ پیشکش کی جاچکی ہے۔

لیونل میسی کا فرانسیسی کلب پی ایس جی کو معاہدہ ختم ہونے پر چھوڑنے کا امکان ہے۔

لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے کیونکہ رونالڈو سعودی لیگ النصر کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے یورپ کے ایک اور کلب سے کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ لیونل میسی نے 2021 میں پی ایس جی کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا تھا۔

یہ پڑھیں : رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے فٹبالر بن گئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top