جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مہوش حیات بوتل کیپ چیلنج کا حصہ بن گئیں

05 جولائی, 2019 16:37

کراچی: رواں برس کے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ 10 سال (ٹین ایئرز) چیلنج مقبول ہوا جس کے بعد اب ’بوتل کیپ چیلنج‘ کے چرچے ہیں۔

بوتل کیپ چیلنج کو سوشل میڈیا پر ایک عام صارف نے متعارف کیا جس کے بعد یہ چیلنج ہالی وڈ ایکشن اداکار جیسن ستاتھم نے کیا اور ان سے متاثر ہوکر اسے بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کیا، دونوں اسٹارز کو دیکھ کر پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اس چیلنج کا حصہ بنیں اور اسے پورا کردکھایا۔

بوتل کیپ چیلنج میں 360 ڈگری تک سلو موشن میں گھوم کر کِک کی مدد سے بوتل پر لگے کیپ کو کھولنا ہوتا ہے لیکن خیال رکھنا ہے کہ بوتل کا کیپ کھولتے وقت بوتل نہ گر پائے، چیلنج کو کچھ ہی سیکنڈز میں مکمل کرنا ہوتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/BzgE9CfFZD4/?utm_source=ig_embed

یہ چیلنج مہوش حیات کو ان کے بڑے بھائی اور اداکار دانش حیات نے کیا جسے اداکارہ نے فوراً تسلیم کرلیا۔

مہوش حیات نے ٹرکس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے بوتل پر ایسی کِک لگائی کہ کیپ آسانی سے کھول دیا اور چیلنج مکمل کردیا۔

مہوش حیات نے چیلنج مکمل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی چھوٹی بہن کو کبھی ہلکا نہیں لینا‘۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top