جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مہوش حیات کی اپنے فرانسیسی دیرینہ دوست کیساتھ تصاویر وائرل

16 اگست, 2024 18:30

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی اپنے دیرینہ دوست اور فرانسیسی اداکار لوكاس براوو کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مہوش حیات نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اُن کے ہمراہ مقبول سیریز ایملی اِن پیرس میں گیبریل کا کردار ادا کرنے والے فرانسیسی اداکار لوكاس براوو اور پروڈیوسر بھی موجود ہیں۔

مذکورہ تصاویر سیریز کے سیٹ پر کردار گیبریل کے کچن میں لی گئیں جن میں مہوش حیات کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فرانسیسی اداکار بھی مہوش حیات کو تھامے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کی صحت کو ہوا کیا ہے؟

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ نئے سیزن کے سیٹ پر لوكاس برافو اور پروڈیوسر کے ساتھ ملکر بہت اچھا لگا۔

مزید پڑھیں: ‘یہ اسلامی جمہوریہ ہے، مجرا کہیں اور جاکر کریں’

مہوش حیات نے مزید کہا کہ کسی کو کیا معلوم کہ سیریز کے نئے سیزن میں گیبریل کی محبت کی زندگی میں پاکستانی مسالے بھی شامل ہوں گے۔
سیریز میں مہوش حیات نے اپنی انٹری کے حوالے سے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

واضح رہے کہ سال 2020 میں مہوش حیات نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ فرانسیسی اداکار لوكاس براوو پر فِدا ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top