جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کیا ماورا حسین جلد شادی کرنے والی ہیں؟ پوسٹ وائرل

17 اگست, 2024 17:00

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی اپنی شادی سے متعلق مبہم پوسٹ نے مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تفریحی اور پراجیکٹس کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملتی ہے۔

ماورا نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2011 میں کیا، وہ بھارتی فلم صنم تیری قسم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ماروہ حسین کی سرفنگ؛ نامناسب لباس پر مداح برہم

اداکارہ کی بہن عروہ کی شادی کے بعد مداح بھی ا کی شادی کو لے کر کافی پرجوش ہیں اور سوشل میڈیا پر ان سے اکثر شادی سے متعلق سوالات کیے جاتے ہیں۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا اسٹوری پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کرکے سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:آئمہ بیگ نے اپنی صحت سے متعلق وضاحت دیدی

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شادی کے مقام کی تصویر شیئر کی اور اس میں روشنیاں ٹمٹماتی دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ اس تصویر پر لکھا ہے کہ ‘میں قبول کرتا ہوں، مجھے قبول ہے، مجھے قبول ہے’۔

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوچکی ہے اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top