جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مولانا فضل الرحمان کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے : فواد چوہدری

29 اپریل, 2021 15:51

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کا دن حلقہ 249 میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا دن ہے، مولانا فضل الرحمان کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، افواج پاکستان کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کراچی میں الیکشن میں ہورہا ہے۔ اب تک کے تمام سرویز میں پی ٹی آئی آگے ہے۔ آج کا دن پی ٹی آئی کی کامیابی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سعودی عرب میں پاکستان کی ایمبسی سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔ وزیراعظم نے ایمبسی کے 6 افراد کو واپس بلا لیا ہے۔ جہاں بھی اووسیز پاکستانیز کو شکایات ہوں گی حکومت ایکشن لے گی۔ حکومت کو نادرا افسران سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کے خاتمے اور نجات کے لیے پر عزم ہیں: مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے پہلا ایکشن سعودی عرب میں لیا گیا۔ وزیراعظم سعودی عرب میں پاکستانیوں کی شکایات پر کام کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کل مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان ایک مہینہ بھی جنگ نہیں لڑسکتا۔ مولانا کو طالبان کے حوالے سے بھی یہی غلط فہمی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ہم نے دہشت گردی کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا۔ افواج پاکستان کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے۔ آپ ہماری فوج کو تنقید نہ کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top