جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مسجد الحرام میں تصاویر و ویڈیوز؛ حکام نے قوانین وضع کردیے

12 ستمبر, 2024 19:41

سعودی حکومت نے نمازیوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اندر تصاویر لینے کیلئے قوانین وضع کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نمازیوں کو جلدی سے فوٹو کھینچنے اور دوسروں کو پریشان کرنے سے گریز کرنے کی ترغیب دی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں زائرین سے درخواست کی ہے کہ وہ تصاویر بنواتے ہوئے زیادہ دیر نہ لگائیں تاکہ نمازیوں کو نقل و حرکت میں کوئی پریشانی نہ ہو اور عبادت کا فریضہ سرانجام دے سکیں۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ سعودی عرب بھی ایران کی حمایت میں آگیا

وزارت کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال دنیا بھر سے تقریباً 1.8 ملین مسلمانوں نے حج ادا کیا جبکہ 13.5 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا جبکہ سعودی عرب اگلے سال 15 ملین عازمین کی آمد کا منتظر ہے۔

مزید پڑھیں: مکمہ مکرمہ میں شدید گرمی سے 577 حجاج جاں بحق

عمرہ کے مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے ویزے کی مدت 30 سے ​​بڑھا کر 90 دن کر دی گئی ہے جبکہ زائرین کسی بھی ہوائی اڈے سے روانگی کے ساتھ، زمینی، فضائی اور سمندری راستوں کے ذریعے داخل ہونے کی بھی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ خواتین حجاج کو اب مرد سرپرستوں کے بغیر بھی عمرہ و حج کی اجازت ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top