جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مارک زکربرگ نے فیس بک کمپنی کا نام تبدیل کردیا

29 اکتوبر, 2021 14:37

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سالانہ ڈیولپرز کانفرنس میں کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فیس بک کی ملکیت دیگر ایپلی کیشنز (فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ) کے نام تبدیل نہیں کیے جارہے بلکہ ان کی پیرنٹ کمپنی کا نام ’META‘ رکھ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیرنٹ کمپنی کو بھی فیس بک ہی کہا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین میں فیس بک کا 10 ہزار کیلئے نوکریوں کا اعلان

اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ’میٹا‘ کی چھتری تلے کام کریں گی۔

زکربرگ نے میٹاورس کو ایک ’ورچوئل کائنات‘ قرار دیا ہے جسے آپ صرف اسکرین پر دیکھنے کے بجائے اس کے اندر جا سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ لامتناہی، باہم جڑی ہوئی ورچوئل کمیونٹیز کی دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ، آگمینٹڈ ریئلٹی گلاسز، اسمارٹ فون ایپس یا دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں، کام کرسکتے ہیں اور کھیل سکتے ہیں۔

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی پیروی کرنے والی ایک تجزیہ کار وکٹوریہ پیٹروک کے مطابق اس میں آن لائن زندگی کے دیگر پہلوؤں جیسے شاپنگ اور سوشل میڈیا کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top