جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مارک زکربرگ کا فیس بک ملازمین کیلئے الگ شہر بنانے کا اعلان

10 جولائی, 2021 14:26

نیویارک: فیس بک کے بانی مارک ایلیٹ زکربرگ سلیکون ویلی کے ہیڈ کوارٹر کے قریب اب ایک نیا شہر تعمیر کر رہے ہیں، جہاں فیس بک ملازمین رہائش اختیار کریں گے۔

مارک زکربرگ اب ایک شہر تعمیر کرنے جا رہے ہیں، فیس بک کے جو ملازمین وہاں رہنے کا فیصلہ کریں گے وہ ملازمت نہیں چھوڑ سکیں گے۔

سوشل نیٹ ورک فیس بک جس کے 2.9 بلین صارفین ہیں، اب ایک حقیقی زندگی کی کمیونٹی کا روپ دھار لے گا، یہ کمیونٹی کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں 59 ایکڑ زمین پر ولو پارک کے نام سے تعمیر ہوگی۔

فیس بک نے 1.25 ملین مربع فٹ پر نیا آفس، میٹنگ اور کانفرنس روم بنانے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے، نئے آفس کی تعمیر کے بعد 3400 نئے ملازمین کو رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے اسمارٹ واچ بنانے کی تیاری شروع کردی

یہ شہر 1729 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہوگا، جن میں سے تقریباً 320 یونٹس مناسب قیمت میں دستیاب ہوں گے، اور 120 بزرگ شہریوں کے لیے مختص ہوں گے، اور ہاؤسنگ یونٹس صرف فیس بک ملازمین کے لیے نہیں ہوں گے بلکہ یہاں کوئی بھی گھر خرید سکے گا، تاہم بیش قیمت یونٹس ممکنہ طور پر فیس بک کے ملازمین ہی خریدیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی خبریں شیئر کرنے والوں کو فیس بک نے خبردار کردیا

فیس بک شہر میں سپر مارکیٹ، فارمیسی، کیفے، ریسٹورنٹس اور 193 کمروں پر مشتمل ہوٹل ہوں گے، ٹاؤن اسکوائر سے علیحدہ ایک 4 ایکڑ زمین پر مشتمل عوامی پارک اور 2 ایکڑ زمین پر ایک پارک بنایا جائے گا، جوکہ نیویارک سٹی کی ہائی لائن پارک کے طرز پر ہوگا۔

یاد رہے کہ کمپنی نے کئی سال قبل اپنے عملے کو یہ پیش کش کی تھی کہ اگر وہ دفتر سے 10 میل کے فاصلے تک رہیں گے تو انھیں زیادہ سے زیادہ تنخوا دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top