جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

15 جون, 2024 14:44

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صنعت اور برآمدی شعبے کے لیے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صنعتی شعبے کیلئے وزیراعظم کے پیکیج کے نتیجے میں صنعتوں پر 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ کم ہوگا۔

وزیراعظم آفس نے کہا کہ یہ پیکج صنعتوں کو عالمی منڈی میں اشیا کی قیمت میں مسابقت کے قابل بنانے کے لیے بنایا گیا ہے جس سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

اپبنے اعلامیے میں پی ایم آفس نے کہا کہ مذکورہ پیکج سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جب کہ صنعتوں کے پہیے کی رفتار اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top