جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے محکمہ صحت کا بڑا فیصلہ

01 اگست, 2021 15:02

کراچی: شہر قائد کورونا کا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ صحت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہر ضلع میں ایک ویکسی نیشن سینٹر چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، فیصلہ ایکسپو سینٹر میں عوام کے بے پناہ رش کے باعث کیا گیا ہے۔

ضلع وسطی میں سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال اور نیو کراچی اسپتال میں 24 گھنٹے ویکس نیشن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سندھ میں کورونا ویکسین کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سومرو نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ضلع شرقی میں ایکسپو سینٹر اور اوجھا اسپتال، ضلع جنوبی میں خالق دینا ہال اور جناح اسپتال میں شہریوں کو دن رات ویکسن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، مراد میمن گوٹھ اسپتال اور سندھ گورنمنٹ گورنگی نمبر پانچ اسپتال میں بھی چوبیس گھنٹے ویکسی نیشن ہوگی، جس کے لیے حتمی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top