جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماہرہ خان گزرے ہوئے وقت کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں

03 جولائی, 2019 14:38

لاس انجلس: پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان لاس انجلس میں گزارے ہوئے وقت کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

ماہرہ خان پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے فلم انڈسٹری میں نام بنایا ہے۔انہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں اور خوب داد سمیٹی ہے۔

ماہرہ خان نے لاس اینجلس کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ماضی میں گزارے گئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا اس جگہ جاتے ہوئے بہت عجیب احساس ہورہا ہے جہاں ایک وقت میں آپ کی زندگی گزررہی تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ بس اسٹینڈ جہاں بیٹھ کر آپ بس کا انتظار کرتے تھے، وہ گلیاں جہاں آپ چلے تھے، وہ جگہ جہاں آپ نے پہلی نوکری کی تھی، وہ دکانیں جنہیں دیکھ کر آپ سوچتے تھے کہ کیا آپ کا چیک آپ کو وہ لباس دلا سکتا ہے۔ لاس اینجلس ہمیشہ میرے خوابوں کا شہر رہے گا، لاس اینجلس مجھے تم سے پیار ہے۔

https://www.instagram.com/p/BzU7V2XB_Jp/?utm_source=ig_embed

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top