جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لمبا سفر بچوں کی ذہنی صحت کے لئے نقصاندہ

23 مئی, 2019 10:59

کراچی: بچوں کو اگر گھر سے دور کے اسکولوں میں بھیجتے ہیں تو والدین ہوشیار ہوجائیں، امہرین نے یہ بات ثابت کی ہے کہ لمبا سفر بچے کی ذہنی نشوونما پر بری طرح اثرانداز ہوتا ہے۔

اسکول جانے کے لئے بچوں کا چند کلومیٹر طویل سفر بھی ان کی ذہنی صلاحیت کو کمزور کرتا ہے، جس کی وجہ سے بچوں میں اکتاہٹ اور تھکان پیدا ہوسکتی ہے۔ صبح صبح لمبا سفر بچوں کی بھوک پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک جام میں پھنسنے سے بچے چڑچڑے ہوجاتے ہیں، جس سے ان کی شخصیت بھی متاثر ہوتی ہے۔

برطانوی قوانین میں تبدیلیوں کے باوجود والدین کمیونٹی اور دیگر وجوہات پر بچوں کو قریبی اسکولوں میں نہیں بھیجتے۔ بچوں کو گھر کے قریبی اسکولوں میں پڑھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بچے نا صرف خود کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں بلکہ ان میں اچھی دوستیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ یہ دوستیاں ان کو اپنے ماحول سے ایڈجسٹ ہونے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔

برطانوی اسکول سائنس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ اچھے اور بڑے اسکولوں کی چکر میں نہیں آئیں۔ اپنے بچوں کو گھر سے قریب اسکولوں میں پڑھائیں، تاکہ ان کی ذہنی نش ونما پر کم سے کم اثر پڑے اور ان کو ذہنی طور پر تھکاوٹ بھی محسوس نہ ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top