مقبول خبریں
کستوری کباب
اجزا ء:
چکن(بون لیس) 1کلو
لہسن ادرک کاپیسٹ 1 کھانے کاچمچ
لیموں کا رس 2 کھانے کاچمچ
سفید مرچ 1کھانے کاچمچ
کالا زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کاچمچ
الا ئچی پاؤڈر 1چائے کاچمچ
تیل تلنے کیلئے
نمک حسبِ ذائقہ
بیٹر بنانے کیلئے :
مکئی کا آٹا 1کلو
ہلدی پاؤڈر 1/2چائے کاچمچ
الا ئچی پاؤڈر 1/2چائے کاچمچ
سفید مرچ پاؤڈر 1چائے کاچمچ
انڈے 2عدد
زعفران 1چُٹکی
ٹوتھ پک حسبِ ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے چکن کے کیوبز کاٹ لیں ۔
ایک مکسنگ بائول میں ادرک لہسن پیسٹ‘ لیموں کا رس ‘ سفید مرچ پاؤڈر‘ کالا زیرہ پاؤڈر‘ دھنیا پاؤڈر‘ الا ئچی پاؤڈرڈال کر مکس کرلیں۔
اور اس میں چکن کے کیوبز شامل کرکے مکس کرلیں۔
اب ایک اور مکسنگ باؤل میں مکئی کا آٹا ‘ ہلدی پاؤڈرالا ئچی پاؤڈر‘ سفید مرچ پاؤڈر‘ انڈے اورزعفران شامل کریں اور ایک بیٹر بنا لیں۔
اب سب سے پہلے مصا لحہ لگی چکن کی بوٹیوں پر ٹوتھ پک لگائیں۔
اب بیٹر میں ڈپ کرلیں۔
ایک پتیلی میں آئل گرم کریں اور فرائی کرلیں۔
نکال کر سرونگ ڈش میں ڈالیں ۔سلاد پتہ اور ٹماٹروں کیساتھ گارنیشنگ کرکے سروکریں۔