جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئیے جانتے ہیں کیوی کے حیرت انگیز فوائد!

19 اکتوبر, 2023 15:04

آج ہم غذائیت سے بھرپور فروٹ کیوی کے بارے میں بتائیں گے، کیوی ایک ایسا پھل ہے جو وٹامن سی، فائبر، وٹامن ای، پوٹاشیم، کوپر، پروٹین اور اینٹی آکسیڈینٹس سے مالامال ہے۔

کیوی کو روزانہ خوراک میں شامل کرنے سے صحت پر بے حد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، آئیے کیوی کے کچھ حیرت انگیز فوائد کے
آئیے جانتے ہیں کیوی کے حیرت انگیز فوائد! بارے میں جانتے ہیں۔

نظام ہاضمہ کے لیے بہترین

کیوی میں ڈائٹری فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ پیٹ کے لیے بے حد بہترین ہوتا ہے اور اس سے نظام ہاضمہ بہتر رہتا ہے، اگر آپ کھانا کھانے کے بعد ایک کیوی کھا لیں تو اس سے آپ کے معدے کی صحت اچھی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اخروٹ انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند قرار

خون جمنے سے روکنا

کیوی خون کو جمنے سے روکتی ہے، اسے روزانہ خوراک میں شامل کرنے سے یہ جسم کا خون گاڑھا ہونے نہیں دیتی جس سے خون پتلا رہتا ہے اور دل کی صحت بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

سوجن سے چھٹکارا

کیوی میں موجود انزائم برومیلین جسم میں سوجن کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس میں وٹامن سی وافر مقدارمیں موجود ہوتا ہے جو کہ سوجن کو کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

معتدل بلڈ پریشر

کیوی میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ بلند فشار خون کو معتدل کرنے کے ساتھ ساتھ فالج اور دل کا دورا پڑنے سے بھی بچاتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور وٹامن سی بلڈ پریشر کو معتدل رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top